اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری نے منگنی کی تقریب کے جذباتی لمحات سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔
صبور منگنی کی تقریب میں مرحومہ والدہ کو یاد کرتی رہیں جبکہ علی انصاری تقریب کے کسی بھی لمحے میں اپنے مرحوم والد کو نہیں بھولے۔
انہوں نے صبور کی آبدیدہ ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس تصویر کی قیمت ایک ہزار الفاظ سے زیادہ ہے، صبور کی آنکھوں سے گرنے والے آنسوؤں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو کتنا یاد کررہی ہے ، اور دل ہی دل میں مجھے اپنے والد کی یاد آرہی تھی۔
علی انصاری نے لکھا کہ ہماری خواہش تھی کہ وہ دونوں بھی ہمارے اس بڑے دن ہماری خوشیوں میں شامل ہوتے لیکن یقیناً وہ کہیں دور ہماری خوشیوں میں شامل ہوں گے اور ہمیں دیکھ کر مسکرا رہے ہوں گے ۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اپنے چاہنے والوں کی قدر کریں، اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔
واضح رہے کہ یکم مئی کو علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کی تھی، منگنی کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔