حال ہی میں لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بڑے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری نے شوہر کے ہمراہ اپنی شادی کی نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
مریم انصاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔
مذکورہ تصویروں میں وہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ اور اُن کے شوہر بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
مریم انصاری نے اپنی خوبصورت پوسٹ کو ایک محبت بھرا کیپشن دیتے ہوئے اویس خان سے مخاطب ہوکر لکھا ’ہمیشہ کے لیے میرا۔‘
اداکارہ نے دُعاؤں اور نیک خواہشات کے لیے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مریم انصاری کی اس پوسٹ پر شوبز فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی نئی زندگی کے لیے اُنہیں مبارکباد دیتی دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب حال ہی میں منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
دوسری جانب مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔