• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبرو اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن اور اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے نکاح کرلیا۔

مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی تصاویر دیگر شوبز فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم انصاری نے اپنے نکاح کے دن گولڈن رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر اویس نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں بندھنے والا یہ جوڑا اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بےحد دلکش لگ رہا تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی ایک فیملی فوٹو بھی خوب مقبول ہو رہی ہے جس میں علی انصاری اپنی بہن اور بہنوئی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔

آئیے مریم انصاری کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھتے ہیں:














نکاح کی تقریب سے ایک روز قبل مریم انصاری اور اویس کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مریم انصاری کے نکاح کی تقریب میں ہانیہ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین