نورا فتیحی نے شکیرا کو کاپی کرلیا، سوشل میڈیا پر تنقید

December 21, 2021

بھارتی سلیبریٹی نورا فتیحی نے نامور کولمبین گلوکارہ شکیرا کو کاپی کرلیا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گلوکار گرو رندھاوا کے گانے ’ڈانس میری رانی‘ میں نورا نے پرفارم کیا ہے۔

گانے کے ایک حصے کے لیے نورا فتیحی نے نہ صرف اسی طرح کے بال بنائے اور لباس زیب تن کیا بلکہ انہوں نے ایسا ڈانس بھی کیا جو اکثر شکیرا اپنے گانوں میں کرتی رہی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جیسے ہی ویڈیو جاری کی گئی تو دیکھنے والے ایک مداح نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارے شکیرا کا ہیئر اسٹائل کاپی کرلیا کم از کم ڈریس تو کاپی نہ کرتے۔

ایک صارف نے نورا کو ممبئی کے پلیکا بازار میں شکیرا کی کاپی بولا تو ایک نے گانے پر تبصرہ کیا کہ یہ تو ٹونی ککڑ اور شکیرا کا ری مکس ہے۔

کچھ صارفین کو گانا تو پسند نہیں آیا لیکن نورا فتیحی کا رقص انہیں بھاگیا اور ساتھ میں یہ تبصرہ بھی کہا کہ نورا نے خود کو اس گانے میں ضائع کیا۔