بدین :نالے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

December 24, 2021

—فائل فوٹو

سندھ کے شہر بدین میں نالے سے 19 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، قتل کے شبہے میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بدین کے گاؤں شیر خان چانگ میں 19 سالہ نوجوان جمن چانگ کی لاش سیم نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

نوجوان 2 روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، قتل کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔