بلوچستان: 2021 میں دہشتگردی کے واقعات میں 89 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ رپورٹ

December 25, 2021

فوٹو: فائل

بلوچستان میں 2021ء کے دوران دہشت گردی کے واقعات سے متعلق سالانہ رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹمیں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 2020ء کے مقابلے میں2021ء میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021ء میں بلوچستان میں دہشت گردی کے 260 واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 137 رہی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق 260 دہشت گردی کے واقعات میں 138 افراد شہید اور 421 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹکے مطابق رواں سال پولیس پر 13 حملے ہوئے، جن میں 8 افراد شہید اور 79 زخمی ہوئے ہیں۔

سالانہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال لیویز پر 7 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 6 شہید اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق 37 آئی ڈی بم دھماکوں میں 20 افراد شہید 74 زخمی ہوئے جبکہ دستی بم کے 36 حملوں میں 6 افراد شہید اور 73 زخمی ہوئے ہیں۔