شاہنواز دھانی کیلئے گولڈ میڈل کا انعام

December 26, 2021

بشکریہ ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

کراچی آرٹس کونسل میں اسپورٹس جرنلسٹس کے تحت سالانہ ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے انٹرنیشنل کرکٹر شاہنواز دھانی کو گولڈ میڈل دیا۔

تقریب میں 6 ایتھلیٹس سمیت اسپورٹس جرنلزم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے جرنلسٹس کو مختلف کٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ شاہنواز دھانی کو اپنی صلاحیت کی بنیاد پر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا حق ملا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پریمئر لیگ (پی ایس ایل 6) میں جس کھلاڑی نے سب کی توجہ حاصل کی وہ 22 سالہ فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی تھے، لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔

دھانی کو ملتان سلطانز نے PSL6 ڈرافٹ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا اور پشاور زلمی کے خلاف کھیل کے دوران سلطانز کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔