ملک میں کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے؟

December 27, 2021

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین کی 15 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ صوبوں میں ویکسین لگانے کے اعتبار سے پنجاب سب سے آگے ہے، پنجاب میں 68 فیصد افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں ویکسین کی اہل57 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے جبکہ سندھ میں 51 فیصد ویکسین کی اہل آبادی کو کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں ویکسین کی 38 فیصد اہل آبادی کو کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے اور دسمبر میں ویکسین لگنے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔