لاہور: ایف بی آر کے 2 افسران کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

December 27, 2021

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے 2 افسران کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ افسران محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر سلمان علی اور علی سولنگی کی گاڑی پر عقب سے فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی کونقصان پہنچا تاہم دونوں افسران محفوظ رہے۔ واردات کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔