جاپان: مینٹل اسپتال میں آگ لگانے میں ملوث شخص دم توڑ گیا

December 30, 2021

جاپان کے ایک اسپتال میں آگ لگانے میں ملوث مشتبہ شخص جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسپتال میں آگ لگنے سے جھلسنے والے61 سالہ موریو تانی موتو کی حالت تشویشناک تھی۔

پولیس کے مطابق61 سالہ شخص پر شک تھاکہ اس نے جاپان کے مینٹل ہیلتھ کلینک میں آگ لگائی تھی۔

یاد رہے کہ مذکورہ شخص خود بھی اس مینٹل اسپتال کا مریض رہ چکا تھا۔

واضح رہے کہ جاپان کے شہر اوساکا کے ایک اسپتال میں 17 دسمبر کو آگ لگنے کے واقعے میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔