لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں گیس کی قلت

December 31, 2021

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادینے والا گیس بحران اب بھی برقرار ہے۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد اور سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کی قلت برقرار ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شدید سردی میں صبح گرما گرم چائے پینا بھی شہریوں کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔ لاہور میں خواتین کا کہنا ہے کہ ناشتا بنا پاتی ہیں نہ کھانا پکا سکتی ہیں۔

پشاور میں بھی گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں جبکہ کوئٹہ میں سخت سردی میں گیس نہ ہونے کے باعث گیس ہیٹر اور گیزر چلانا مشکل ہوگیا۔