ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ لیا گیا

January 02, 2022

بدین کے علاقے ٹنڈو باگو میں یوریا سے بھرا ٹریلر لوٹ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریلر پر ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کیا جس میں 600 بوریاں تھیں، ملزمان گاڑیوں اور رکشے میں کھاد کی بوریاں لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب چمن میں کسٹمز نے آلو کی پیٹیوں میں افغانستان منتقل کی جانے والی یوریا کھاد کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

کسٹمز کی اس کارروائی کے دوران 480 تھیلے ضبط کرلیے گئے۔