ہاؤسنگ سوسائٹیاں سرکاری اداروں کے نام پر نہیں ہوں گی، سی ڈ ی اے

January 02, 2022

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے نام پر سوسائٹیز کے نام کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ تاثر قائم ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے کہ سوسائٹی شاید سرکاری ادارے کی ہے۔ سرکاری اداروں کا نام استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نام تبدیل کرنے ہوں گے۔

سی ڈی اے کے مطابق رجسٹرار 3 ہفتے میں سوسائٹیز کو نام تبدیل کرنے کا نوٹس دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی اس سلسلے میں ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔