پیر جو گوٹھ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر ہلاک

January 03, 2022


پیر جو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر سنیل کمار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی سکھر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

صوبائی وزیر نے تاجر کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔