شہزادہ ہیری اور میگھن کی شہرت میں کمی آنے لگی

January 03, 2022

شہزادہ ہیری اور میگھن کی شہرت میں کمی آنے لگی

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شہرت میں کمی آگئی ہے جبکہشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شہرت میں اضافہ ہورہا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیری اور میگھن کی شہرت میں کمی آئی ہے۔

یہ سروے کے 23 سے30 ​​دسمبر کے درمیان کیا گیا جس میں 1,567 برطانوی بالغ افراد نے حصّہ لیا۔

اس سروے کے نتائج کے مطابق ، ملکہ برطانیہ 60 پلس ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے مشہور ترین افراد میں پہلے، شہزادہ ولیم 55 پلس ریٹنگز کے ساتھ دوسرے، کیٹ مڈلٹن 47 پلس ریٹنگز کے ساتھ تیسرے، اور شہزادی این نے 39 پلس ریٹنگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

شہزادہ چارلس ریٹنگ 25 پلس، جبکہ ڈچس کیملا کی ریٹنگ صرف 5 پلس ہے۔

اس حوالے سے شاہی مبصرچارلی رے کا کہنا ہے کہ ہیری کو 0 ریٹنگز پر اورمیگھن کی شہرت کا بار منفی 17ریٹنگز تک گرتے دیکھنا کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔

ان کے علاوہ کئی سالوں کے اسکینڈل اور تنازعات کے بعد، شہزادہ اینڈریو منفی 50 ریٹنگز کے ساتھ شاہی خاندان کے افراد میں سب سےپیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

ورجینیا نے نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں اسے کمسنی میں جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالتی دستاویزات میں شہزادہ اینڈریو پر الزام لگایا گیا ہے کہ بیس سال قبل شہزادہ اینڈریو کو دولت، طاقت، مضبوط پوزیشن اور روابط نے اس قابل بنایا کہ انہوں نے ایک خوفزدہ، کمزور بچی کے ساتھ بدسلوکی کی جہاں اس کی حفاظت کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔