کراچی، ماڑی پور روڈ پر دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی

January 04, 2022

کراچی کے علاقے لیاری کے قریب ماڑی پور روڈ پر ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس اہلکار کی جانب دستی بم پھینکا۔ دھماکے سے اہلکار کے ہاتھ کی انگلیاں اڑ گئیں اور جسم کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

زخمی ہونے والا اہلکار عمران کورٹ پولیس سے تعلق رکھتا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق پولیس اہلکار کو طبی امداد دی گئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمی پولیس اہلکار نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ کسی نے کوئی چیز پھینکی، اندھیرے میں سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے، قریب گیا اور اٹھایا تو دستی بم پھٹ گیا۔