پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں سب سے منافع بخش رہی، فواد چوہدری

January 05, 2022

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18 فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش رہی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منافع کمانے والی کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کردی۔

فواد چوہدری کی جانب سے شیئر کی گئی فہرست کے مطابق ان کمپنیوں نے سال 2020 میں 272 ارب روپے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کا سال 2021 میں منافع 498 ارب روپے ہے۔