سندھ میں آج کورونا کے مزید 556 کیسز، ایک مریض کا انتقال

January 05, 2022

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12729 ٹیسٹ میں 556 مثبت آئے، اور کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7675 ہوگئی۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک7196787 ٹیسٹ میں 482969 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے 6931 مریض زیر علاج ہیں، جن میں139 کی حالت تشویشناک ہے اور 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


انھوں نے کہا کہ صوبے کے 556 نئے کیسز میں سے417 کا تعلق کراچی سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 20 ہزار 975 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اس طرح سندھ میں اب تک دو کروڑ 99 لاکھ 51ہزار 245 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔