ای سی سی نے کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی، فواد چوہدری

January 06, 2022


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10فروری کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوری سے 6 لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود ہمارے کسان کو کھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔