حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

January 06, 2022

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس لاہور میں صبح ساڑے 10 بجے گورنر پنجاب میںمنعقد کی جائے گی جس میں گورنر چوہدری محمد سرور صوبائی کابینہ کے نئے وزیر حامد یار ہراج سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایم پی اے حامد یار ہراج خانیوال سے تعلق رکھتے ہیں انہیں وزارت خوراک کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔