وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

January 06, 2022

وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی کردار سازی اور قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ علماء کرام کے ساتھ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق گفتگو ہوئی۔