سوکھے پتے کی طرح دکھنے والی تتلی

January 08, 2022

پیارے بچو! دنیا میں قدرت کی تخلیق کے ایسے شاندار نظارے ہیں، جنہیں دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

دنیا میں بے شمار پھول، پھل، پودے اور کیڑے ایسے ہیں جنہیں دیکھ کر ہم حیران رہ جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تتلی کے بارے میں بتارہے ہیں، جس کا نام دی ڈیڈ لیف بٹرفلائے ہے اور یہ ٹروپیکل ایشیا میں پائی جاتی ہے جو دکھنے میں ایک سوکھے پتے کی طرح ہوتی ہے۔

جیسے ہی تتلی کو محسوس ہوتا ہے کہ آس پاس کوئی خطرہ موجود ہے تو وہ فوراً اپنے پر بند کرلیتی ہے، جس سے یہ اندازہ لگانا ناممکن ہوجاتا ہے کہ یہ تتلی ہے یا کوئی سوکھا پتا۔ جب اسے لگتا ہے اب اس کے آس پاس کوئی خطرہ موجود نہیں ہے تو یہ واپس اپنے پر کھول لیتی ہے جو کہ اندر سے بے حد خوبصورت اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔