انسائیکلو پیڈیا : چاند کے گرد ہالہ

March 03, 2024

اگر کبھی آپ مکمل چاند کو دیکھیں تو روشنی کا ایک بڑا ہالہ اس کے اردگرد نظر آئے گا، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ جگمگاتا دائرہ چاند کے گرد کیوں ہوتا ہے؟

یہ برفانی ذرات یا آئس کرسٹلز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ننھے برفانی ذرات چاند کی روشنی کو منتشر کرتے ہیں۔ یہ برفانی ذرات بادلوں کی ایک قسم سیرس میں جمع ہوتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر خالص برف کے بادل ہوتے ہیں جو سطح زمین سے ۳۱؍میل بلندی پر موجود ہوتے ہیں۔یہ برفانی ذرات شش پہلو (ہیگزا گونل شیپ) ہوتے ہیں جو مخصوص طریقے سے روشنی کو منعکس کرتے ہیں۔

جب روشنی ان ذرات کے کسی ایک کونے میں داخل ہوتی ہے تو وہ کسی حد تک منتشر ہوکر پھیلتی ہے، جب روشنی دیگر کونوں میں پہنچتی ہے تو وہ مزید منتشر ہو جاتی ہے، جس کا نتیجہ ۲۲؍ ڈگری کے مکمل دائرے کی شکل میں نکلتا ہے۔ آسان الفاظ میں چاند سے نکلنے والی روشنی ہماری آنکھوں تک برفانی ذرات سے ہوکر پہنچتی ہے، اسی لئے ہمیں چاند کے گرد جگمگاتا ہالہ نظر آتا ہے۔