بوجھو تو جانیں

February 25, 2024

نیچے سے اوپر جاتی ہے؟

اوپر سے نیچے آتی ہے؟

آپ کا سارا بوجھ اٹھا کر

یونہی وہ آتی جاتی ہے

بھرے بال کمر میں پیٹی

ہوگی کسی کونے میں لیٹی

ایسے اک دوجے کو بھایا

اک کہے تو چل میں آیا

ایک جو پیچھے رہ جائے تو

دوجے کا دل بہت گھبرایا

وہ کون سی چیز ہے جس کے پھٹنے پر آواز نہیں آتی

بوجھو تو جانیں کے جوابات:۔1۔سیڑھی2۔ جھاڑو 3۔دروازے کے دو پٹ 4۔دودھ کے پھٹنے سے