اسلام آباد میں بارش، پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں ٹپکنے لگیں

January 07, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ چھت ٹپکنے کی شکایات کئی بار کروا چکی ہوں۔

شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ بارشوں میں عوامی نمائندوں کا یہ حال ہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔