• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ڈی ایکٹیویٹ

امیج — فائل
امیج — فائل

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔

ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی۔ تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنادی گئی۔

قومی خبریں سے مزید