ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں، میرا جہاز ہر طرف جا سکتا ہے، جہانگیر ترین

January 07, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی، ان کا جہاز ہر طرف جاسکتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے موقع پر صحافیوں نے جہانگیر ترین سے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے سے متعلق پوچھا تو جہانگیر ترین مسکراتے رہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جاسکتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جہاز تو ہر طرف جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے گذشہ روز خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت بھی کی تھی۔