مری واقعے پر پنجاب حکومت کا 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

January 08, 2022

فائل فوٹو

ملکۂ کوہسار مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کے نتیجے میں پنجاب حکومت کی جانب سے 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب، سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت مری کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اس دوران پنجاب حکومت کی جانب سے مری میں پیش آنےوالے سیاحوں کی اموات کے افسوسناک واقعے پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مری واقعے پر تشکیل دی گئی کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی انسانی جانوں کےضیاع کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ تیار کرے گی۔