امریکا میں مقیم ڈاکٹر فہیم یونس کا مری اموات کی وجوہات جاننے پر زور

January 08, 2022

امریکا میں مقیم معروف ڈاکٹر فہیم یونس نے مری میں اموات کی وجوہات جاننے پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر فہیم یونس نے ایک بیان میں کہا کہ جاننا ضروری ہے کہ مری میں اموات سردی سے ہوئیں یا کاربن مونو آکسائیڈ سے ہوئی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ برف میں سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس پھیل سکتی ہے، کاربن مونو آکسائیڈ کی کوئی بو نہی ہوتی۔

امریکا میں مقیم معروف ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ شاید اس معاملے کی تحقیقات سے آئندہ جانیں بچ جائیں۔

واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث 21 افراد جاں بحق گئے۔

برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاکھوں افراد نے گزشتہ روز مری کا رخ کیا تھا، برف باری کی وجہ سے متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور ہزاروں سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں پر گزاری۔