یہ مطلب نہیں تھا ایک وقت میں سب آجائیں، فواد

January 08, 2022

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے ہماری مراد یہ نہیں کہ ایک ہی وقت میں سب لوگ آجائیں، 48 گھنٹوں میں لاکھوں لوگ پہنچ جائیں گے تو سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے انتظامیہ کہہ رہی تھی کہ گاڑیاں لے کر مری نہ آئیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بولے مری کو کل شام پانچ بجے بند کردیا تھا، کاش جلدی بند کردیتے۔

شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ کے پی والا راستہ نہ بند کرنا بھی غلطی تھی، موسم بہتر ہوتے ہی مری میں ہیلی کاپٹر سے ریسکیو سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ دو سے تین فٹ برف باری کی توقع تھی، 7 سے 10 فٹ برف پڑگئی۔