کراچی: فلیٹ میں آتشزدگی، خاتون اور بچہ جھلس گئے

January 09, 2022

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لیاقت آباد میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

آگ سے جھلس کر خاتون اور بچہ زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔