بھارت: مسلمانوں کی نسل کشی پر صدر و وزیراعظم کو خط، آرمی چیفس کے دستخط نہ کرنے کا انکشاف

January 09, 2022

بھارت کے سابق نیول چیف ایڈمرل ارون پرکاش نے انکشاف کیا کہ بھارت میں جاری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف صدر اور وزیر اعظم کو لکھے گئے مذمتی خط پر بھارت کے چار سابق نیول چیفس اور ایک سابق ایئر چیف نے دستخط کیے۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج کے تمام سابق آرمی چیفس نے اس خط پر دستخظ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے بھارت کے اعلیٰ عسکری حکام نے بھارتی صدر اور وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملک میں امن اور ہم آہنگی کی کوئی بھی خلاف ورزی دشمن بیرونی قوتوں کو حوصلہ دے گی۔

ایڈمرل ارون پرکاش نے کہا کہ خط میں 17 دسمبر کو ہریدوار میں تین روزہ مذہبی کانفرنس کے دوران بھارت کے مسلمانوں کو قتل کرنے کے لیے بار بار مطالبات پر شدید خوف اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔