پی ٹی وی پر بھارت کا میچ، عابد شیر علی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

January 12, 2022

فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی نے سرکاری ٹی وی چینل پر بھارت اور جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ میچ دکھائے جانے کو کشمیری شہدا کے خون سے دھوکہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پربھارت جنوبی افریقہ کے میچ کی ایک تصویر شیئر کی جو پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کیا جارہا تھا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ’پی ٹی وی پاکستانیوں کو بھارت کا کرکٹ میچ دکھا رہا ہے، مودی کا یار کون ہے اور کون کشمیری شہدا کے خون کو دھوکہ دے رہا ہے؟‘

عمران خان نے رمیز راجہ کو پی سی بی کا ہیڈ اسی لیے بنایا تاکہ اپنے فاشسٹ ایجنڈے کی تکمیل کرسکیں، کیا پی ٹی آئی کی یہی کشمیر پالیسی ہے؟