فنانس بل پر اپوزيشن کا واوایلا بےبنیاد ہے، شوکت ترین

January 13, 2022

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فنانس بل پر اپوزيشن کا واوایلا بےبنیاد ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ نے مالیاتی ضمنی بل 2021 ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مزید ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔

ان کہنا تھا کہ کہا گیا یہ بل کیوں لارہے ہیں، صرف ڈاکیومینٹیشن ہو رہی ہے، یہ ڈاکومینٹیشن کا عمل ہے جو کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب ڈاکیومینٹیشن سے بھاگتے ہیں، اس سے پتہ چلے گا کس نے کتنا کمایا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈبل روٹی، دودھ وغیرہ کو ٹیکس سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 343 ارب میں سے 280 ارب ری فنڈ ہونے ہیں تو کس چیز کا طوفان ہے، یہ پیسے کی گیم نہیں، کہا جارہا ہے طوفان آجائے گا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہجب تک 18 سے 20 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی نہیں کریں گے 6 سے 8 فیصد ترقی نہیں ہوگی۔