چین میں اومی کرون ویرینٹ کیسز میں تیزی، شنگھائی میں سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی

January 14, 2022


چین میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں تیزی کا رجحان جاری ہے جبکہ شنگھائی میں مقامی منتقلی کے پانچ کیسز رپورٹ ہونے پر سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام کیسز بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص سے پھیلے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ چین میں نئے قمری سال کے جشن کے باعث کورونا کیسز کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

چین میں آج کورونا کیسز کے باعث 30 بین الاقوامی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جس میں 4 سے زائد پروازیں امریکا کی تھیں۔

چین رواں ماہ کورونا صورتحال کے باعث امریکا کی 74 پروازیں منسوخ کرچکا ہے۔