میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

January 14, 2022


میران شاہ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشت گرد پکڑ لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت زاہد عرف کوچے کے نام سے ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مارا جانے والا دہشت گرد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا۔