شاہ رخ زخمی حالت میں تڑپتا رہا کسی نے مدد نہ کی، بھائی کا شکوہ

January 15, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کشمیرروڈ پر ڈکیتی مزاحمت پرماں اوربہن کے سامنے قتل ہونیوالے نوجوان شاہ رخ کے قتل کی تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔پولیس نے گزشتہ روز واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا ،مقتول کے بھائی جہانزیب نے شکوہ کیا کہ بھائی زخمی حالت میں تڑپتا رہا کسی نے مدد نہیں کی، گارڈ بھی تماشہ دیکھتارہا ،جہانزیب کے مطابق شاہ رخ چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور گھر کا شہزادہ تھا، ہمارے ہاں رسم ہے کہ ساتویں دن دلہن میکے جاتی ہے،شاہ رخ اتفاق سے گھر میں موجود تھا، اہلیہ کو میکے چھوڑنے جانے والا تھا،شادی پر میرا بھائی بہت خوش تھا،ہمارا تو گھر ہی اجڑ گیا،شادی پر ارمان تھا کہ میڈیا آئے، پولیس آئے، آج اسکی موت پر پولیس اور میڈیا موجود ہے،جبکہ شاہ رخ کے کزن نے بتایا شاہ رخ دوستوں کا دوست اورانتہائی ملنسار تھا۔شہر میں اسٹریٹ کرائم میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور رواں ہفتے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔