ایمینیم نے اپنے گانےمیں باراک اوباما کا ذکر کیوں کیا؟

January 17, 2022

فوٹو، فائل

امریکی گلوکار ایمینیم نے اپنے نئے ریمیکس گانے میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور انکی اہلیہ مشیل اوبامہ کا ذکر کیا ہے۔

ایمینم نے ساتھی گلوکار کورڈے کے البم ’برڈ آئی ویو‘ کے گانے ’پیرابلز (ریمیکس)‘ میں باراک اوبامہ کی فیملی کا حوالہ دیتے ہوئے خود پر فخرکیا ہے۔

I was painfully shy, now I’m proud of myself / Like Obama’s kids, I ۔came outta my shell (Michelle)

گلوکار کو اپنے اس نئے گانے میں مذکورہ لائنز گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ایمینم کے اس گانے کو مشہور امریکی ریپ گلوکار کورڈے کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، 14 جنوری کو ریلیز کی گئے اس گانے کو اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ پر 7 لاکھ 24 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔