پاکستانی اداکار آغا مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مالی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت معاوضہ نہ ملنا انڈسٹری کے سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔
ایک انٹرویو میں آغا مصطفیٰ نے بتایا کہ میرا ایک ڈرامہ جون میں مکمل ہوگیا تھا، تاہم ستمبر تک مجھے معاوضہ نہیں ملا تھا اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ بقایا رقم کب ادا کی جائے گی۔
اداکار کا کہنا ہے کہ فنکار اکثر اس نظام کے خلاف آواز بھی نہیں اٹھا سکتے، یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ بہت سے اداکاروں کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آغا مصطفیٰ نے دعویٰ کیا کہ چند بڑے ستاروں کے علاوہ بیشتر فنکاروں کو اپنے واجبات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔