بھارتی اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایت کار مہیش بھٹ سے شادی کے بعد میری اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر پڑا اور مجھے کام کی پیشکشیں ملنا تقریباً بند ہوگئی تھیں۔
ایک خصوصی گفتگو میں 69 سالہ اداکارہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے وقت میں پہلے سے ہی اداکاری کر رہی تھی اور میرے وہ منصوبے مکمل ہوئے، تاہم اس کے بعد مجھے کام کے مواقع ملنا بند ہوگئے۔
سونی رازدان کے مطابق مہیش بھٹ نے مجھے بتایا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ بعض افراد نے مجھ سے براہِ راست کہا ہے کہ ’آپ کی بیوی کو کام کرنے کی ضرورت ہے؟ وہ شادی شدہ ہے، ہے نا؟‘
اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے یہ سوچ انتہائی اجنبی تھی، تاہم اس دور میں بہت سے لوگ اسی سوچ کے حامل تھے۔
سونی رازدان اس وقت نیٹ فلکس کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’شک: ٹرسٹ نو ون‘ میں کام کررہی ہیں۔