شوکت یوسفزئی دبئی میں کورونا کا شکار

January 18, 2022

وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی دبئی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، دبئی کے ہوٹل میں مجھے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے لیے آیا تھا، آج دبئی سے پشاور کے لیے میری فلائٹ تھی۔