بولان: ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، 2 مسافر زخمی

January 18, 2022


بولان میں ریلوے ٹریک کےقریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ کراچی جانے والی بولان میل کو آبِ گم ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

کوئٹہ سے ریلوے حکام بھی ریلوے ٹریک دھماکے کی جگہ روانہ ہوگئے ہیں۔

جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا، سبی ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹرین دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئیں۔