انجلینا جولی کے انسٹا فالوورز کی تعداد 12ملین ہوگئی

January 19, 2022

انجلینا جولی کے انسٹا فالوورز کی تعداد 12ملین ہوگئی

عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 12 ملین ہوگئی ہے۔

انجلینا جولی نے کابل میں طالبان کی فتح کے بعد افغانستان کے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔

جبکہ اداکارہ نے خود صرف 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کیا ہے اور ابھی تک صرف 24 پوسٹس شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال افغانستان کے لوگوں کے مسائل خصوصاََ افغان لڑکیوں، ترقی پزیر ممالک میں مسائل کا شکار بچوں، دنیا میں رُونما ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے بارے میں اپنے پراجیکٹس کی پروموشن کے لیے کیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی سماجی سرگرمیوں سے متعلق چند تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔