• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کر گئے

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کر گئے۔

عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی ہے۔

طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔

عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

عمیر جسوال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید