جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو انتقال کرگئیں

January 19, 2022

جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو انتقال کرگئیں

امریکی سپر ماڈلزجیجی اور بیلاحدید نے اپنے مداحوں سے پھپھو غدا حدید کے لیے دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جیجی اور بیلاحدید کی پھپھو غدا حدید جوکہ دل کا دورہ پڑنے، کورونا وائرس اور نمونیا ہونے کے بعد آئی سی یو میں داخل تھیں، انتقال کرگئی ہیں۔

یہ خبر دونوں بہنوں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر دی ہے۔

جیجی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی پھپھو کے انتقال کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنیپھپھو کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ اُن کی چمکتی ہوئی آنکھوں اور مسکراہٹ کو کبھی نہیں بھول سکیں گی۔‘

دوسری جانب بیلا حدید نے پھپھو کی ایک پرانی پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اُن کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہجیجی اور بیلاحدید کی پھپھو غدا حدید کے انتقال کی خبر کی تصدیق اُن کے والد محمد حدید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی تھی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ خدا کرے کہ جنت کے دروازے کھلے کھلے اور غدا کو آسانی سے داخلہ مل جائے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’آپ جنت کے خوبصورت ترین فلسطینیوں میں شامل ماں، بابا، ماجدہ، ماہا اور ہمارے پیارے کزن زہیر کے ساتھہوں گی۔‘