• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار ایشور ٹھاکر کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں داخل

بھارتی ٹیلی ویژن کے اداکار و کامیڈین ایشور ٹھاکر گردے کی بیماری کی وجہ سے ممبئی کے علاقے تھانے کے ایک اسپتال میں داخل کرا دیے گئے۔ 

ٹی وی شوز ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ اور ’ایف آئی آر‘ جیسے کامیڈی شوز میں اپنی اداکاری سے مشہور ہونیوالے ایشور ٹھاکر بیماری اور مالی پریشانی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، بیماری کی شدید نوعیت کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

ان کی بہن کے مطابق ایشور ٹھاکر کو کوویڈ لاک ڈاؤن سے تین مہینے پہلے 2020 میں پاؤں کے زخم سے بیماری شروع ہوئی کیونکہ وہ شوگر کے مریض ہیں، اس لیے زخم ٹھیک نہیں ہوا اور اب انفیکشن ان کے پورے جسم میں پھیل گیا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ دو تین دن پہلے ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال لے گئے، تب سے وہ بے ہوش ہیں، ہم نے ان کی دیکھ بھال پر جو کچھ تھا خرچ کر دیا، اس لیے اب ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے زخم کی وجہ سے ایشور کو فیٹی لیور کا مسئلہ ہوا جو ٹھیک ہوگیا تھا۔ لیکن صحت کے مسائل دوبارہ پیدا ہو گئے۔ ان کے شوز ایف آئی آر اور بھابھی جی گھر پر ہیں کی انتظامیہ نے ہماری کافی مدد کی۔ جبکہ ساتھی اداکاروں نے بھی ساتھ دیا۔ کویتا کوشک نے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

54 سالہ ایشور ٹھاکر غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت ان کی والدہ اور چھوٹی بہن انکی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید