کراچی: شہریوں کو کھلانے کیلئے شادی ہال میں بندھے گدھوں کی ویڈیو وائرل

January 19, 2022

کراچی کے علاقے نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن کے سنگم پر فور کے چورنگی کے قریب ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں شہریوں کو کھلانے کے لیے بندھے ہوئے گدھوں کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے شادی ہال سے 7 گدھے اور گوشت ملا ہے، شادی ہال سے گائے کا سر اور کھر بھی ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریبات کے لیے گائے کا گوشت کاٹا جا رہا تھا، شادی ہال خالی ہونے کی وجہ سے لوگوں نے گدھے باندھ دیے۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ خالی شادی ہال میں 11 گدھے لائے گئے تھے جبکہ 2 روز میں 4 گدھے کم ہوگئے۔

شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں نے گدھوں کے کٹے سر دیکھے تھے، جو پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دیے گئے۔