لڑکیوں کے تمام اسکول مارچ کے آخر تک کھلنے کی امید ہے، ذبیح اللہ مجاہد

January 19, 2022

فوٹو: فائل

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے تمام اسکول مارچ کے آخر تک کھلنےکی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز ہوں گی۔ اسکول کھولنے میں رکاوٹ لڑکیوں کے الگ کلاس رومز اور ہاسٹل کے لیے جگہ کی تلاش ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان تعلیم کے خلاف نہیں، تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شمسی کلینڈر کے حساب سے نئے سال کا آغاز 21 مارچ کو ہوتا ہے۔