• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت خواتین کو عام زندگی سے محروم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے افغانستان پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں حکومت کی طرف سے خواتین کو حقوق نہ دینے کا ذکر  کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت خواتین کو عام زندگی سے محروم کررہی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان طالبان نے لڑکیوں پر سخت لباس کوڈ نافذ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کو ملازمت، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے تمام اسکول مارچ کے آخر تک کھلنےکی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال میں لڑکیوں کے تمام اسکول کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز ہوں گی۔ اسکول کھولنے میں رکاوٹ لڑکیوں کے الگ کلاس رومز اور ہاسٹل کے لیے جگہ کی تلاش ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان تعلیم کے خلاف نہیں، تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شمسی کلینڈر کے حساب سے نئے سال کا آغاز 21 مارچ کو ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید