شادی ہالز ایسوسی ایشن کا این سی او سی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا اعلان

January 19, 2022

فائل فوٹو اوپن ایئر شادی

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن رانا رئیس احمد نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی ہالز کےلیے گائیڈلائنز دی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رانا رئیس احمد نے کہا کہ این سی او سی گائیڈ لائنز کے مطابق شادی ہالز کو پہلے بھی اوپن ایئر کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اکثر شادی ہالز اسٹیل اسٹرکچر پر بنے ہوئے ہیں، این سی او سی کے احکامات کے مطابق ان کی ترتیب آئندہ بھی اوپن ایئر کی ہی ہوگی۔

رانا رئیس احمد نے مزید کہا کہ نیو کراچی میں قائم شادی ہال فعال نہیں، وہ شادی ہال 4 سال پہلے گرایا جا چکا۔

صدر شادی ہالز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ شادی ہالز سہولیات فراہم کرتے ہیں، ان کا کیٹرنگ سے تعلق نہیں۔